دادو(نمائندہ جسارت)دادو کے مرکھپور محلے میں آوارہ پاگل کتے نے 12 سالا بچی کو کاٹ کر سخت زخمی کردیا زخمی 12 سالا سویرا دختر ذاکر قنبرانی کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیاجہاں پر متاثرہ بچی کو ویکسین کرنے کے بعد گائنی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں آوارہ پاگل کتوں نے 12 افراد کو کاٹ ڈالا تمام زخمیوں کو سول اسپتال دادو میں ویکسین کی گئی ہے۔ زخمیوں میں 11 سالہ بابر، 12 سالہ کلیم، 5 سالہ امتیاز، 4 سالہ حسنین و دیگر شامل ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کے بلدیہ اداروں کی نااہلی کے باعث آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ فوری طور پر کتا مار مہم تیز کی جائے اور ذمے داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔