اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میگا کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوائے گئے نیب کے سوالنامے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، ان 26 سوالوں کے جواب کے بعد شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا، نیب راولپنڈی کے سامنے شاہد خاقان عباسی پیر کو پیش ہوئے تو انہیں 26 سوالات کے جوابات 2 ہفتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ پی پی ایل کے ایم ڈی کی تعیناتی میں اپنے کردار سے آگاہ کریں؟، ارشد مرزا کا اس تعیناتی میں کیا کردار رہا؟ایم ڈی پی پی ایل کی تعیناتی میں کنسلٹنٹ کی خدمات کیوں نہیں لی گئیں؟کیا وامق بخاری پی پی ایل کے عہدے کے اہل نہیں تھے؟کیا ایم ڈی پی پی ایل کی تعیناتی میں خصوصی چھوٹ دی گئی ؟وضاحت کریں کہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کو ایم ڈی پی پی ایل کیوں لگایا ؟بورڈ آف ڈائریکٹر کے انتخاب میں وزارت پٹرولیم کا کردار کیا تھا؟بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز کے ساتھ آپ کا کیاذاتی تعلق ہے؟بیرون کنسلٹنٹ فرمز کی خدمات کیوں لی گئیں؟شاہد خاقان عباسی کو ان سوالوں کے تحریری جوابات ان دو ہفتوں میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔