ہاکی گرائونڈ میں بچت بازار لگانے پر سندھ حکومت سے جواب طلب

241

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ڈالمیا کے علاقے ہاکی گراؤنڈ میں بچت بازار لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے سندھ حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت کاکہنا تھا کہ کھیل کے میدان کو کمرشل بنیادوں پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ کھیل کا میدان کھیل میدان ہی رہتا ہے چاہے کچھ بھی ہوجائے، کسی زمانے میں نیشنل اسٹیڈیم کو بھی شادی ہال میں تبدیل کردیا گیا تھا، درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم ہفتے میں صرف ایک روز بچت بازار لگاتے ہیں،حکومت کو ٹیکس وغیرہ سب ادا کرتے ہیں، درخواست گزار کاکہناتھا کہ ہاکی گراؤنڈ میں بچت بازار نہیں لگایا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ کھیل کے میدان میں بچت بازار کو پہلے بھی غیر قانونی قرار دے چکی ہے،علاقہ مکین عبدالرحمن نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں پیش کردیا جسے عدالت نے حکم نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔