کوئٹہ: 21 رمضان کو یوم علیؓ کے جلوس اور مجالس پر پابندی

182

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اور مجالس پر پابندی عاید کردی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ(جنرل) کے مطابق حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن میں تمام تر سماجی، ثقافتی، سیاسی اور کھیل کے پروگرامز، جلسے جلوس اور ان ڈور و آئوٹ ڈور پروگراموں پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔