پاکستان ،ترکی اور افغانستان تعاون جاری رکھیں گے، شاہ محمود

151

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور افغانستان سہ فریقی تعاون جاری رکھیں گے۔افغان وزیر خارجہ کے ساتھ معمولی جرائم کی پاداش میں افغانستان کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوںکی رہائی کا نکتہ اٹھایا۔اتوار کو ترکی کے 2 روزہ دورہ کے حوالے سے وڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا بدقسمتی سے استنبول کانفرنس طالبان کے شرکت نہ کر سکنے کے باعث منعقد نہ ہو سکی لیکن پاکستان، ترکی اور افغانستان، تینوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنی “سہ فریقی تعاون کو جاری رکھیں۔ چنانچہ سہ فریقی اجلاس منعقد ہواہم نے اس سہ فریقی اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ہم نے افغان امن عمل کے بعد کی صورتحال ، افغانستان کی تعمیر نو اور معاشی استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ میری ترک اور افغان وزرائے خارجہ کیساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں ۔ان ملاقاتوں میں ہمیں دو طرفہ تعلقات پر نظر ڈالنے کا موقع ملا ۔