کارڈیک اسپتال کوئٹہ کا 80 فیصد کام مکمل جنوری 2022ء تک مکمل ہوجائیگا، حکام

67

اسلام آباد (اے پی پی) کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک اسپتال کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ ایک حکومتی عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت جنوری 2022ء تک مکمل ہو جائے گا۔ منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان نے 2019ء میں رکھا تھا۔