قومی اسمبلی اجلاس یکم مئی سے شروع ‘ شہباز شریف بھی شریک ہونگے

237

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا‘ اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف بھی شریک ہوںگے۔ گرفتاری کے بعد ان کی یہ پہلی شرکت ہو گی کیونکہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاسوں میں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس یکم مئی کو طلب کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے‘ سمری تیار کر لی گئی ہے۔ وزارت کی طرف سے قومی اسمبلی کے 4 روزہ اجلاس کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ سمری کے مطابق اجلاس یکم سے 4 مئی تک ہو گا۔ سیاسی معاملات کے علاوہ عوامی ایشوز زیربحث آئیں گے۔