دادو (نمائندہ جسارت) مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا، دادوکے تھانہ خدا آباد کی حدود میں گاؤں میر محمد کلہوڑو میں زرعی زمین پر کنوئیں کا تعمیراتی کام کرتے ہوئے مزدور پر اچانک مٹی کا تودہ آگرا جس کے باعث مزدور دب کر شدید زخمی ہوگیا جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو گھنٹوں بعد نکال کر دادو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مزدور علی محمد بھٹی زمین سے پچیس فوٹ نیچے کنوئیں میں کام کررہا تھا جس پر اچانک مٹی کا تودہ آگرا۔ جاں بحق مزدور کا تعلق گاؤں موریو بھٹی سے بتایا جارہا ہے۔