دادو، انڈس ویلی ریڈرز کلب کی جانب سے رعایتی بک اسٹال کا افتتاح

178

دادو (نمائندہ جسارت) کتابوں کے عالمی دن کی مناسبت سے انڈس ویلی ریڈرز کلب دادو کی جانب سے مستحق طلبہ کے اور مطالعہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 30 سے 40 فیصد پر رعایت پر بک اسٹال کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ سندھ کے نامور آرکیالوجسٹ، محقق اور تاریخدان سید حاکم علی شاہ بخاری، دادو پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ، نامور شاعر ادیب تابش بخاری، سجاد سومرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کتنی بھی ترقی کرلے کتابوں کی اہمیت و افادیت اس وقت بھی برقرار ہے، بالخصوص نوجوان کو کتابوں سے دوستی کرنا ہوگی۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کے طلبہ کو روایتی ادب کے ساتھ سائنس، تحقیق اور جدید علومات کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ جدید دنیا کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو علمی میدان میں تسلیم کراسکیں۔