وفاقی حکومت صوبوں کو حقوق سے محروم کررہی ہے،رضا ربانی

325

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضاربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیرتیل و گیس کی تلاش کے6 بلاکس کمپنیوں کو دے دیے۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے یہ 6 بلاکس سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی نمائندگی کے بغیر دیے گئے، صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیر بلاکس دینے کاوفاقی حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے۔رضاربانی کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ تیل اورگیس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ملکیت ہوں گے، صوبوں کو ان بلاکس
میں مشترکہ مالک نہ بناکر وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے باوجود وفاقی حکومت صوبوں کو شریک مالک نہیں بنا رہی،وفاقی حکومت این ایف سی پر عمل نہ کرکے صوبوں کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ ایک ایسے این ایف سی ایوراڈ کے تحت دیا جائیگا جو 11 سال پرانا ہے۔