کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیض احمد قدواہی چیف ایگزیکٹیو ایوان اور سی جی کنسلٹینٹ کو انکی بہترین خدمات کے اعتراف میں پروفیشنل سوینیر سے نوازا گیا ۔ حاجی مبین میرک(7 سالہ کھلاڑی ) نیواسٹار کرکٹ کلب گوادر کے موسٹ جونییر ساہیڈ کے کپتان نے فیض احمد قدواہی کو کراچی ہیڈ آفس میں سوینیر پیش کیا۔اس موقع پر حاجی حنیف حسین سابق صدر گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن اور طفیل احمد سماجی کارکن لیاری کراچی بھی موجود تھے۔طفیل احمد نے کہا کہ فیض احمد کے مشکور ہیں کہ وہ گوادر کرکٹ کے فروغ میں نوجوانوں کی بہترین طریقے سے حوصلہ افرزاہی کر رہے جو کہ قابل توصیف اور ایک نیک شگون ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو آگے آنے میں بہت مدد گار ثابت ہو گی اور یہی نوجوان معاشرے کو تبدیل کرسکتے ہیں۔فیض احمد نے کہا کہ میں ہر وقت گوادر کے بچوں کے لیے حاضر ہوں اور مجھے ان چھوٹے چھوٹے ننھے منھے بچوں کو دیکھ بہت خوشی ہوئی ہے اور ایوان کے لوگو کی کٹ ان بچوں پر بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہمیں انکی وجہ سے ہمت مل رہی ہے ۔ میں حاجی حنیف حسین کی اس بنیادی سطح پر کام کرنے کے طریقہ کار کو سر اہا اور یہ ایک بہترین اقدام ہے کیونکہ یہ بچے ایک تو کرکٹ کے میدان سے جڑیں گے اور ان کو مکمل اور بروقت عمر میں قومی سطح تک آنے میں کوہی مشکل نہیں ہوگی کیونکہ اکثر بچوں پر محنت ہوتی ہے۔