راولپنڈی: گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن‘ جرمانے‘ 14 مقدمات درج

307

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر (راولپنڈی) نے گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گلزار قائد کے علاقے میں ایک کیش اینڈ کیری کو سر بمہر کر دیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے پر 14 مقدمات درج کیے اور 77ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔