ناانصافی کیخلاف لڑنے والے شہباز شریف کو انصاف مل گیا، مریم نواز

148

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 10 سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نوازشریف نکلا۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔