دادو، سماجی تنظیم کی جانب سے طلبہ میں عید کے کپڑے تقسیم

149

دادو (نمائندہ جسارت) اون ون ٹیم کی جانب سے اون ون اکیڈمی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں عید کے کپڑے تقسیم کرنے کے سلسلے میں نورانی چوک دادو کے نزدیک میں واقع اکیڈمی میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں شہر کے سینئر اساتذہ استاد شمس الدین شینو، نامور ادیب تابش بخاری، وریام سندھی، صحافی لیاقت علی ملک، صحافی شعیب تھہیم سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکیڈمی میں زیر تعلیم سیکڑوں طلبہ و طالبات میں کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے اون ون ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اون ون ٹیم کی شہر کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ اون ون ٹیم کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے شہر کے مستحقین بچوں کے لیے مفت معیاری تعلیم سینئر اساتذہ کی نگرانی میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان طلبہ و طالبات کو احساس محرومی سے بچانے کے لیے ان بچوں میں پینسل سے لیکر کپڑوں کی مفت تقسیم خوش آئندہ عمل ہے۔ ان سب میں انجینئر غلام النبی کورائی اور انکی ٹیم کی کاوشیں اہم ہیں۔ اون ون ٹیم مستحقین بچوں کی تعلیم تربیت کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر افطاری کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔