نوابشاہ، سانپ کے ڈسنے کی ویکسین نہ ملنے سے ایک شخص جاں بحق

161

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) دو روز قبل پی ایم یو اسپتال نوابشاہ کے میڈیکل وارڈ ٹو میں داخل گاؤں حبیب اللہ بروہی کے رہائشی نوجوان عبدالوحید بروہی کو سانپ ڈسنے کی ویکسین نہ ملنے کے باعث فوت ہونے والے واقعے کیخلاف فوتی کے ورثاء اور بروہی برادری کی جانب سے سعید احمد، ندیم، فقیر واحد بخش بروہی، عبداللطیف بروہی، خیر محمد بروہی، ایس ٹی پی رہنما سید رستم شاہ، معیز جمالی ودیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں بینر اٹھا کر نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں سب زیادہ ووٹ بروہی برادری کے ہیں اور صحت کی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے آبائی شہر میں ووٹروں اور غریب جیالوں کے لیے قائم سرکاری اسپتال غریب اور لاوارث مریضوں کے لیے سانپ ڈسنے کی ویکسین نہیں ہے جس کے باعث کئی افراد فوت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالوحید بروہی کو تین گھنٹے گزرنے جانے کے باوجود بھی ویکسین نہیں لگائی جس کے باعث وہ تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا، انہوں نے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی ایم یو اسپتال میں داخل غریب مریضوں کی زندگیاں بچائی جائیں، سانپ کے ڈسنے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عبدالوحید بروہی کے قتل کا مقدمہ میڈیکل یونٹ کے انچارج ودیگر عملے کیخلاف درج کیا جائے۔