کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکا قابل مذمت ہے ،ہارون میمن

194

سکھر( نمائندہ جسارت)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں کار بم دھماکے اور دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام پاکستان کے دشمن دہشت گردی کے ذریعے وطن عزیز کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلیے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد ہارون میمن کا کہناتھا کہ ملک وقوم دہشت گرد کارروائیوں سے کبھی مرعوب ہوئی ہے نہ ہوگی پہلے بھی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات غیر ملکی سازشی عناصر کی مذموم کارروائی ہے جسے عوام اپنی ہمت و حوصلے سے ناکام بناتے رہیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور نج و غم کا اظہار کیا جاں بحق افراد کیلیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے بھی دعا کی گئی۔