اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا اہم سوال اٹھ چکا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے طور پر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر اجلاس کی کارروائی چلاتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسد قیصر اب مزید عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں،پیپلزپارٹی شروع دن
سے اسپیکر کے اس جانبداری کی بھرپور مذمت کرتی آ رہی ہیحکومت خود جلد بازی میں اجلاس بلاکر ایک حساس معاملے کو مزید بگاڑنا چاہتی ہے،نااہل حکومت نے حساس معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں ہی نہیں لیا اور جلد بازی میں اجلاس بلا لیاحکومت اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششوں میں دراصل اپنی ہی حکومت دیوار کے ساتھ لگا رہی ہیسلیکٹڈ حکمران پارلیمانی روایات سے لاعلم ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ حساس معاملات ملکر حل ہوتے ہیں حکومت کے اس رویے سے ایوان کا ماحول بہتر نہیں ہو سکتا، انہیں اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔