تہران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیشنل پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

119

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز تہران نیشنل پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین پاک۔ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں چیئرمین پاکستان۔ ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین احمد امیر آبادی فراھانی نے ایران آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین یکساں مذہبی،ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں۔