نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ حرکت میں نہ آسکی اور نہ ہی سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ادویات دستیاب ہیں، سرہاری کے علاقے کتے کے کاٹنے پر دلبر زرداری نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جو ہمارے بچوں کی حفاظت کے لیے کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں دے سکتے ۔ والد نے بتایا کہ آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا ، کتوں نے بچے کا چہرہ نوچ لیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا، دس سالہ بچہ دلبر زرداری گھر سے دکان پر چیز لینے گیا تو آوارہ کتوں نے گھیر لیا اور پورا چہرہ زخمی کرڈالا بچے کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔