سکھر حیدرآباد موٹروے کےلیے فنڈز اور ٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری

120

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سکھر و حیدرآباد موٹروے کےلیے فنڈز اور ٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سکھرحیدرآباد موٹروے کےلیے فنڈز اورٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھرحیدر آباد موٹروے وزیر اعظم کے سندھ ڈویلپمنٹ پیکیج کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔