غریب ممالک کو بھاری معاشی بوجھ کا سامنا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

111

اسلام آباد(اے پی پی)کووڈ۔19 کی عالمی وبا سے غریب ممالک کو بھاری معاشی بوجھ کا سامنا ہے، کم آمدنی والے ممالک یہ بوجھ برداشت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں عوام اور کاروباری و صنعتی اداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سبسڈیز ، بے روزگار الائونسز سمیت دیگر مالیاتی اقدامات کررہی ہیں۔ صحت کی سہولیات ، تعلیم اور بنیادی عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور حکومتی قرضوں میں اضافہ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے جدت پر مبنی نئی سوچ کی ضرورت ہے اور غیر روایتی طریقوں سے فنڈز کی دستیابی کے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے تمام طبقات کو مساوی وسائل مہیا کئے جا سکیں۔