کوالالمپور(اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ پیداوار میں اضافے کا امکان اور بھارت و دیگر اہم درآمدی ملکوں میں کورونا وائرس کے باعث آئل کی طلب کم ہونے کے خدشات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 13 رنگٹ (0.35 فیصد)کمی کے ساتھ 3710 رنگٹ (900.05 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔