کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ،چینی میں کمی

95

لندن(اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ چینی میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں وقفے کے بعد کوکوا کے جولائی کے لندن کے لیے سودے 9 پانڈ سٹرلنگ (0.55 فیصد) بڑھ کر 1640 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے جولائی کے نیویارک کے لیے سودے 22 ڈالر (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 2486 ڈالر فی ٹن طے پائے۔