لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کی سربراہی میں اسسٹنٹ مختارکار راشد سیال نے پولیس کے ہمراہ رمضان المبارک کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورو نوش فروخت کرنے کے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے لاہوری محلہ، ستوں نمبر ناکہ، شیخ زید موڑ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے دکانداروں اور ٹھیلے والوں سے سبزی، فروٹ، گوشت، مچھلی، مرغی سمیت عام اشیا کے نرخ معلوم کیے جہاں مہنگے داموں اشیا خورو نوش فروخت کرنے والے 15 سے زائد دکانداروں پر جرمانے عائد کرکے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں مہنگے داموں اشیائے خور و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔