ناموس رسالت پر عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم کا اہم مشن ہے، فردوس عاشق

401

لاہور(آئی این پی )معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم عمران خان کا سب سے اہم مشن ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک سوائے عمران خان کے کوئی لیڈر کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے بات نہ کرسکا، حساس معاملے پر ہمیشہ جلا ئوگھیرائو کا راستہ اپناتے ہوئے ملکی املاک کو ہی نقصان پہنچایا گیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سربراہ مملکت نے کوئی لائحہ عمل ترتیب نہ دیا جس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے، ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ جس بے باکی سے عمران خان نے لڑا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔