اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقرریاں صدر مملکت کی جانب سے3سال کیلیے عمل میں لائی گئی ہیں۔ ڈاکٹرعمیرمحمود صدیقی، پیرابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمن، مولانا حامد الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، حافظ محمد طاہرمحموداشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری 3 سال کیلیے کی گئی۔