سندھ حکومت کی این اے 249 کا ضمنی الیکشن کمیشن ملتوی کرنیکی درخواست

262

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا کی نئی شکلوں کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر بتدریج بوجھ بڑھ رہا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلا کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہو گئی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہونگے، محکمہ صحت وبائی مرض کا غیر معمولی پھیلا برداشت نہیں کر سکتا، لہذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ29 اپریل کو ہونے والے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔