اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے کی طرف سے 1990 میں بھرتی کیے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ مسترد کر دی اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے فیصلہ کریں عدالتی حکم ماننا ہے یا صدراتی آرڈر،ڈی جی نے صدر کی خدمت کرنی ہے تو جاکر کریں،قانون کی خدمت کرنی ہے تو پھر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں،عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے ڈی جی کو معاملے کو ایک دفعہ دوبارہ دیکھ کر رپورٹ مرتب کرنے اور عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کر دی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔