چودھری برادران کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس

181

لاہور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں دائر کردیا، نیب نے موقف اپنایا کہ چودھری برادران کے اثاثہ ڈیکلیئر ڈ اور مطابقت رکھتے ہیں لہٰذا نیب کی انکوائری بند کی جائے۔ منگل کو نیب کی جانب سے انکوائری بند کرنے کا ریفرنس لاہور ہائیکورٹ کے جج شیخ سجاد کی عدالت میں دائر کیا گیا، نیب نے اپنے ریفرنس میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہیں اور چوہدری برادران کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔