سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے

175

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جنہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابصار عالم گھر کے قریب ایف الیون پارک میں واک کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ ابصار عالم کو ایک گولی پیٹ میں لگی اور فوری طورپر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سابق چیئرمین پیمرا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے جو مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو جلدگرفتار کیاجائے جبکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔