وزیر اعظم آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کریں گے

211

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آج پشاور اور نوشہرہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔معاون اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہائوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا،وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر برائے مواسلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہوں گے۔ خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک اورپشاور میں درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔