سکھر (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا۔ عدالت کے باہر سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کر سکتی تھی تاہم حکومت نے تشددکا راستہ اپنایا جو کہ ناکام ہوا‘ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ بات کرسکتی تھی تاہم اس نے اس پر پابندی عاید کی جس کی وجہ سے مذہبی جماعتیں متحد ہوئیں اور انہوں نے گزشتہ روز پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ حکومت نے عوام پر70 قسم کے ٹیکسز لگا دیے ہیں۔