کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 8 مزدور زخمی، 7 کی حالت تشویشناک

120

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا، کان بیٹھنے کے باعث 8 مزدور پھنس گئے، جنہیں امدادی کارروائی کرکے چند گھنٹوں بعد نکال لیا گیا تمام مزدور دھماکے میں جھلس گئے تھے۔ مائنز انسپکٹر صابر شاہ کے مطابق زخمی کانکنوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔