اسلام آباد (اے پی پی) فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں68.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 ء سے لیکر مارچ2021ء تک کی مدت میں پاکستانی محنت کشوں نے 303.3 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک کو ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.5 فیصد زیادہ ہے۔