اشیائے خورونوش کا ریکارڈ رکھنے کیلیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری

114

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنا دینے کا معاملہ موخر کر دیا جبکہ اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری موخر کر دی۔ کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔