اٹھارہویں ترمیم وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے، اسفند یارولی

137

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے 18ویں آئینی ترمیم کے 11سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باچاخان اور ولی خان کے خوابوں کی تعبیر 18ویں آئینی ترمیم کے 11سال مکمل ہونے
پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم خاموش انقلاب اور ملک و عوام کے بقاکی ترجمان ہے۔ اسے چھیڑنے والے ملک کی ترقی، سالمیت اور عوامی خواہشات کے تکمیل کے مخالف ہیں ۔18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا وقت ہے، سیاسی قیادت کو اپنی ذمے داری پوری کرنی ہوگی۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ آج بھی اس ملک میں پارلیمان کی بے توقیری، آئین کی خلاف ورزی اور عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔