بارسلونا (جسارت نیوز)فرانس کے ٹینس اسٹار جریمی شیرڈے اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلواینڈیوجار اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ا سپین میں پیر کو بارسلونا کے ریئل کلب ڈی ٹینس میں کھیلنے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی جریمی شیرڈے نے سخت مقابلے کے بعد حریف جارجین کھلاڑی نیکولوز بیسلاشویلی کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جیریمی شیرڈے کی فتح کا اسکور6-4، 6-3 اور 6-3 تھا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار پابلو اینڈیوجار نے حریف فرانسیسی کھلاڑی گیل سیمون کو مات دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔