امیرجماعت اسلامی سکھر سلطان احمد لاشاری ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اجلاس

221

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر ایڈووکیٹ سلطان احمدلاشاری کی زیر صدارت ایک اجلاس میںارکان ضلعی شوری نے حلف اٹھا لیا۔ اجلاس میںقیم ضلع محمد اکرم راجپوت، زبیر حفیظ شیخ، امان اللہ تنیو، مولانا عتیق احمد لاشاری، منصور شیخ، سرفراز احمد صدیقی اور سہیل قریشی سمیت دیگر ذمے داران و ممبران ضلعی شوری نے شرکت کی۔ جبکہ7ارکان کا اضافہ ہوا۔