سرگودھا ، قبضہ مافیا کی قبرستان کی اراضی پر قبضے کی کوشش

164

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں سرگرم عمل قبضہ مافیا نے مرکزی قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تو قبرستان انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا جبکہ عرصہ دراز سے قبرستان کی زیر قبضہ تیرہ کنال اراضی کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں واقعہ مرکزی قبرستان کی اراضی پر شہر میں سرگرم قبضہ مافیا کے رکن منیر احمد نے قبضہ کر کے جگہ کرائے پر دے کر مرغی فروش کا ٹھیلہ لگوا دیا۔جس کو وا گزار کروانے کیلیے قبرستان انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار درخواستیں میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کو دیں لیکن قبضہ مافیا کی ملی بھگت پر کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔اس طرح قبضہ مافیا نے دلیری کرتے ہوئے دکان کا ایک دروازہ مرکزی قبرستان میں رکھ لیا اور قبرستان میں دیوار کے ساتھ پڑی اراضی پر قبضہ کے لیے چھت ڈالنے کی کوشش کی تو قبرستان انتظامیہ اور اہل علاقہ نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی کوشش کو ناکام بنا دیا اس سے پہلے عرصہ دراز سے نالہ جات اور قبروں کے تیرہ کنال زیر قبضہ اراضی کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا سے مرکزی قبرستان کی مکمل اراضی کو وارگزار کرونے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ ایسے واقعات کا مستقل تدارک ہو سکے۔