نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

113

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے، فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا۔نیب نے درخواست میں کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈشپ کا نہیں بنتا، انہیں ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی جس کے خلاف اب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔