لاہور (آن لائن) ممتاز مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمان نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اس معاملے پر انتہائی دانشمندی سے کام لیں۔ انہوں نے فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر تشدد آمیز کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی۔