عورت مارچ کے منتظمین کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پولیس طلب

85

پشاور (آن لائن) عورت مارچ کے منتظمین کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے، کیپٹل سٹی پولیس نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف گستاخانہ نعرہ بازی پر دفعہ 295اے اور 295سی کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں مقدمات کے اندراج کے بعد عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے گرفتاری کے لیے عورت مارچ کے منتظمین کی تفصیلات اسلام آباد پولیس سے طلب کر لی گئی ہیں، منتظمین کی فہرستیں کیپٹل سٹی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں لانا شروع کردی جائیگی ۔