کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اہل شخص رکن پارلیمنٹ نہیں ہے، نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اگر حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا؟ عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ قوم پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کریں۔