بیڈمنٹن کلب لانڈھی پر لینڈ مافیا کا قبضہ قبول نہیں،عبدالجمیل خان

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے لانڈھی بابر مارکیٹ کے علاقے میں جماعت اسلامی کے سابق کونسلر شہید مرزا لقمان بیگ کی جانب سے علاقے کے نوجوانوں کی صحت مند تفریح کے لیے عرصہ 30سال قبل بنائے گئے بیڈمنٹن کلب پر لینڈ مافیا کے کارندوں کی جانب سے بیڈمنٹن کلب قبضہ کرنے کی کوشش اور یہاں تعمیرات شروع کیے جانے کی کوششوں کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس قبل بھی لینڈ مافیا کے کارندوں نے بیڈمنٹن کلب پرقبضہ کی کوشش کی تھی لیکن جماعت اسلامی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی اور علاقہ پولیس سے رابطہ کرنے اور شکایات درج جمع کرانے پر لینڈ مافیا کے کارندے فرار ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کے راشی افسران لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں اور کھیل کے ایک رجسٹر گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ ظلم کی انتہا ہے ۔دیدہ دلیری کے ساتھ کھیلوں کے گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے ۔ جماعت اسلامی لینڈ مافیا کی اس دیدہ دلیرہ پر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی اور ہم کسی بھی قیمت پر بیڈمنٹن کلب پر لینڈ مافیا کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور اس سلسلے میں سخت احتجاج کیا جائے۔