ناموس رسالت مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، شاہد خاقان

308

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، کوئی مسلمان اس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔ اپنے پالیسی بیان میں انہوں نے کہا حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لیے باعث تشویش اور افسوس ہیں، پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے، ملک میں امن و امان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور امن و امان نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ 2017ء میں بھی اسی طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اس معاملے پر عدالت عطمیٰ کا فیصلہ آیا۔ پی ڈی ایم زور دیتی ہے کہ پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہے اگر اسے آئین اور عوامی خواہشات کے مطابق چلایا جائے۔