تحریک لبیک کا مرکزی دفتر سیل،مزید 2سو کارکن گرفتار

200

 

راولپنڈی /پشاور/لاہور(خبر ایجنسیاں+ نمائندہ جسارت )اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے پر تحریک لبیک کے مرکزی دفتر ملک امانت راول پلازہ واقع نزد گھوڑا چوک راولپنڈی روڈ کو سیل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں 400سے زائد کارکنوں کے شناختی کار ڈ اور پاسپورٹ کو بھی بلاک کردیا ہے اب تک صوبے میں 200سے ز اید افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کے بعد کالعدم تنظیموں کی تعداد 79ہو گئی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی بنیاد پر چاروں صوبائی حکومتوں کو گزشتہ روز اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا کام شروع کردیا ہے۔