تحفظ ناموس رسالت کے دھرنے کوسانحہ کربلا میں تبدیل کردیا‘مریم نواز

137

 

رائیونڈ(آن لائن)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ نا اہل حکومت کی تحفظ ناموس رسالت پر احتجاجی دھرناسانحہ کربلا میں تبدیل کردیاگیا، اپنے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرسکتے،عاشقان رسولؐ پر گولیاں چلاتے ہوئے حکومت کو شرم نہیں آئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ پربیان دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جس انتقام کے آپ مستحق ہیں وہ کائنات آپ کے سامنے لاتی ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ زندگی ایک بازگشت ہے، یہاں کچھ بھی اتفاق سے نہیں ہوتا، مکافات عمل تو ہوناہی ہے۔