اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے حتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نے نہیں ایک چپڑاسی نے سنایا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ سچ یہ ہے کہ دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہوسکا، عدالتی کارروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبرکس کی ایما پر چلائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کواس بات کی تحقیق ضرورکرنی چاہیے۔شہزاداکبر نے لکھا کہ (ن) لیگی وکلا اور رہنماکیسے ججزسے فیصلہ سنے بغیر قوم کوگمراہ کن بھاشن دیتے رہے،(ن)لیگی معزز وکلاکی بے ایمانی سمجھ نہیں آتی۔