کراچی (پ ر )شاہ عنایت ولیج یوسی 30 اسکیم 33 ضلع شرقی کے معززین کے وفد نے پروفیسر محمد حنیف کی قیادت میں نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع شرقی نعمان الیاس سے ملاقات کی ۔شہید شاہ عنایت گوٹھ میں سوئی گیس کے کنکشن کے مسئلے کے حوالے سے توجہ دلائی۔ نعمان الیاس نے پبلک ایڈ کمیٹی کی اس مسئلے کے حل کے لئے اب تک کی گئی کوششوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا ۔