امیر ضلع شمالی محمد یوسف سے وفود کی ملاقاتیں،مختلف مسائل پر گفتگو

190

کراچی (پ ر)امیر ضلع شمالی محمد یوسف سے کنیز فاطمہ سوسائٹی ایسوسی ایشن ،بازار اسٹال ہولڈرز اور گارڈن سٹی کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیںکیں اوردرپیش مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر محمد یوسف نے حق دو کراچی مہم میں شرکت کی دعوت دی ، جسے قبول کرتے ہوئے وفود نے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی ایسوسی ایشن کے محمود،حامد،اظہراورسلمان نمائندہ وفداور بازار اسٹال ہولڈرز کے وفدنویدعلی قریشی اور محمد طاہر کی قیادت میں دفتر ضلع شمالی میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف سے ملاقات کی،وفد نے کنیز فاطمہ سوسائٹی ایسوسی ایشن اور اسٹال ہولڈرز کے مسائل اور حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔امیر ضلع شمالی محمد یوسف نے 21اپریل منعقدہونے والے جلسہ عام بسلسلہ حق دو کراچی مہم میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی،کنیز فاطمہ سوسائٹی ایسوی ایشن اوربازار اسٹال ہولڈرز کے نمائندہ وفد نے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف کی قیادت جماعت اسلامی کے وفد نے صدر گارڈن سٹی کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز لغاری، ایسوسی ایشن کے ذمے داران اور گارڈن سٹی کے الاٹیز سے ملاقات کی۔